اڈپی، 14؍جون (ایس او نیوز) عام طور پرچارجنگ کے وقت موبائل فون کی بیٹری میں دھماکہ ہونے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں، لیکن اڈپی میں بائک چلاتے وقت پتلون کی جیب میں رکھے موبائل فون میں دھماکہ ہونے کاواقعہ پیش آیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ایک نوجوان جب اڈپی ریلوے اسٹیشن کی طرف جارہا تھا تو اندرالی کے قریب اس کی پتلون کی جیب میں موجود6مہینے پہلے خریدا ہوا مائکرومیاکس کا موبائل فون اچانک گرم ہونے لگا۔ پھر کچھ ہی دیر میں اس کے اندر سے دھواں نکلنے لگا۔ اس پر نوجوان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر فون اپنی جیب سے نکال کر دور پھینک دیا اور تبھی وہ زوردار دھماکہ سے پھٹ کر چور چور ہوگیا۔
کہاجاتا ہے کہ ٹوٹے پھوٹے فون کومذکورہ شخص نے شوروم میں واپس پہنچایا تواسے بتایا گیا کہ بیٹری میں کسی خرابی کی وجہ سے فون اس طرح دھماکہ سے پھٹا ہے۔